
المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے صوبہ تعز میں ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ انصار اللہہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانے پر حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔ انصار اللہ کا کہنا تھا القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے افراد یمنی عوام کے خلاف خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔