دنیا
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 26 افراد ہلاک
انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں بارشوں نے تباہی مچادی،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف واقعات میں 26 افراد ہلاک اور 24 افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو اور سرچ حکام کی کوششیں جاری ہیں۔
سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں سے 3 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔