امارات اور اسرائیل میں انسداد جرائم اور سیکورٹی سے متعلق مشترکہ ٹیم بنانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے وزرا داخلہ نے انسداد جرائم کے پروگراموں اور سلامتی سے متعلق امور وضع کرنے کی غرض سے ایک مشترکہ ٹیم کی تشکیل سے اتفاق کیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ الشیخ سیف بن زید آل نہیان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب امیر اوہانا سے ایک ورچوئل اجلاس میں بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبوں اور پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایک ایسے وقت جب عرب اور اسلامی دنیا کو اسلام دشمن عالمی سامراج کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، بعض عرب حکام اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں شاہ بحرین کے مشیر ایک یہودی خاخام نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بھی عنقریب اسرائیل کے ساتھ اپنے باضابطہ سفارتی تعلقات کا اعلان کردے گا۔