ایرانعراقمشرق وسطی

عراق میں امریکی سازشیں، ایران کا سخت انتباہ، اسرائیل کا خاتمہ نزدیک ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک بیان میں کہا کہ عراق میں امریکا کی حالیہ سرگرمیاں، علاقے میں نا امنی پیدا کر سکتی ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکی فوجیوں کی سرگرمیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں جہاں ایک طرف عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے وہیں یہ مغربی ایشیا میں نا امنی اور عدم استحکام کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکی فوجیوں کا یہ کام، عراقی عوام اور وہاں کی پارلمینٹ کی مرضی کے خلاف ہے۔

در ایں اثنا ایران کے پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبد اللہیان نے ٹویٹ کیا کہ حالیہ دنوں میں عراق کے درمیان امریکی فوجی سرگرمیاں، ایک طرح کی نفسیاتی جنگ ہے۔

انہوں نے ان مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ اگر امریکی غلطی سے بھی کوئی فوجی کاروائی کرتے ہیں تو امریکا کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ عراق سے ان کی فوری واپسی اور ناجائز صیہونی حکومت کے خاتمے کا مقدمہ ہوگا۔

کچھ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عراق میں یہ فوجی سرگرمیاں، کسی فوجی بغاوت کا مقدمہ یا پھر عراق میں امریکی پالیسیوں کی حمایت کرنے والے افراد کو برسر اقتدار لانے کے لئے دباؤ کے طور پر ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button