شہید حاج قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہندس المہدی اور ان کے شہید ساتھیوں کے چہلم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے شہید حاج قاسم سلیمانی کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی ساری زندگی اسلام و مسلمین کیلئے جدوجہد میں گذری اورتمام تر دھمکیوں اور خطرات کے باوجود وہ میدان عمل میں رہے اور دشمنوں کا ڈٹ کر نہ فقط مقابلہ کیا بلکہ عراق و شام سے داعش جیسے تکفیری گروہ کا خاتمہ کیا۔
جنرل حسین سلامی نے ان ممالک کومخاطب کرتے ہوئے جو امریکہ کواپنا دوست اور مشکل وقت کا سہارا سمجھتے ہیں کہا کہ امریکہ نے آج تک کسی کے ساتھ بھی دوستی نہیں نبھائی بلکہ امریکہ تومشکل وقت میں یا تودیرسے پہنچتا ہے یا پھر پہنچتا ہی نہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران و مسلمانوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں، سازشوں اور اقدامات سے باز آجاو بصورت دیگر اس بار ہمارا نشانہ امریکہ اور اسرائیل ہوگا ۔