اسلامایرانایشیاپاکستانمشرق وسطیہندوستان

ایران،پاکستان اور ہندوستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ بروز منگل

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس طرح ان ممالک میں پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔

ماہِ رمضان المبارک 1440 ہجری کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین ،علماء کرام اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے آج رات ایران کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے سے متعلق رپورٹ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو دی جس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفترنے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔ جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں بھی پہلا روزہ منگل کے روز ہو گا۔

دنیا کے تمام مسلم ممالک کی طرح ایران میں بھی رمضان المبارک نہایت عقیدت اور احترام سے گزارا جاتا ہے.

رمضان اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے اور اس کا اختتام عیدالفطر پر ہوتا ہے جس کا شمار ایران کے عظیم اعیاد میں ہوتا ہے.

ایران میں رمضان کے دوران ایک روحانی کیفیت دیکھنے میں آتی ہے اور اسی دوران خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے.

ایرانی عوام رمضان المبارک کےمہینے کے آنے سے پہلے ایک دن روزہ رکھ کر اس با برکت مہینے کا استقبال کرتے ہیں اور یہ اس الہی مہینے کے روحانی انعامات میں سے ایک ہے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button