ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران، امریکا کا نشہ اتارے گا؛ پاکستان کے سابق آرمی چیف

پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل اسلم بیگ نے عراق میں عین الاسد اور اربیل کے امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائلی حملوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈار جام کرنے کی امریکی اہلیت جام ہو کر رہ گئی اور امریکی فوج میزائل حملوں کا بروقت پتہ نہ لگا سکی۔

ریٹائرڈ جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ اب ان حملوں میں تیزی آئے گی۔ ایران کی جانب سے مرنے اور مارنے کے عزم کے بعد اسرائیل کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو چکی ہیں ۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف نے کہا کہ یہ وہی امریکی اڈے ہیں جہاں سے قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا ، اب یہ اڈے ایرانی ہدف بنے ہیں اور ہر آنے والے دن میں امریکا کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرنے کا عمل امریکی طاقت نہیں اس کی بوکھلاہٹ کا اظہار تھا ،اب بوکھلاہٹ میں وہ اور کچھ کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو سبق سکھانے کا امریکی خواب بس اک خواب ہی رہے گا اور یہی ایران امریکا کا نشہ اتارنے کا باعث بنے گا۔ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اس سے ہمارے تاریخی رشتے ہیں۔ ہم اگر اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے تو اس کے دشمن کے ساتھ بھی کاندھا نہیں لگا سکتے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button