ایشیاپاکستاندنیا

روس اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوشش جاری رکھنے پر متفق

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو اور اسلام آباد بحران افغانستان کے تصفیے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماسکو میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اور پاکستان دونوں ہی افغانستان میں امن کے عمل کو جلد از جلد شروع کیے جانے کے خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان، افغانستان کے بحران کو سفارتی اور سیاسی طریقے سے حل کیے جانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔سرگئی لاؤ روف نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کو امید ہے کہ افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روس نے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مل کر بحران کے حل کا فریم ورک تیار کیا ہے جو تمام افغان دھڑوں کے لیے بھی مناسب اور قابل قبول واقع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button