ایرانمشرق وسطی

ایرانی قوم دشمن کے مقابلے میں سرتسلیم خم نہیں کرے گی

ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم دشمن کے مقابلے میں سرتسلیم خم نہیں کرے گی۔

عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کے قومی دن کے موقع پر تہران میں سابق امریکی سفارت خانے نما جاسوسی کے اڈے کے سامنے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عبدالرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی پابندیاں، دھمکیاں اور سازشیں ملت ایران کے عزم و ارادے میں خلل نہیں ڈال سکتیں۔
جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ چار نومبر کے تاریخ ساز دن نے دنیا بھر کے مستضعفین اور مسلمانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ عالمی سامراج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے پچھلے چالیس برس کے دوران ایرانی قوم کے خلاف کسی بھی جرم کے ارتکاب سے گریز نہیں کیا ہے لیکن اس کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب ترقی و پیشرفت کے راستے گامزن ہے۔
ایران کی بری فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا پر امریکی تسلط زوال پذیر ہے اور نوجوان نسل اپنی آنکھوں سے اس کی نابودی کا مشاہدہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button