ایرانمشرق وسطی

ایران اسرائیل کے احمقانہ اقدام کا دندان شکن جواب دے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کی دھمکیوں اور دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سال کے دوران مقبوضہ فلسطین پر قبضے اور ھمسایہ ممالک میں قتل و غارتگری اور جارحیت پر اسرائیل کی داغ بیل ڈالی گئی ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کی شام میں موجودگی شام کی حکومت کی دعوت پر اور امریکہ اور اسرائیل کے حامی دہشتگردوں کے خلاف ہے اور ایران علاقے کی ارضی اور قومی سالمیت کا بدستور دفاع کرتا رہے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران عالمی اداروں میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ اقدامات، دھمکیوں اور ماہیت کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ نفتالی بنٹ نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب ایران کو کمزور کر کے اسے شام سے نکلنے پر مجبور کرنے کی لگاتار کوشش کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button