اہل بیتبدیع ازمان سعید نورسیترکیفوٹو گلریمثالی شخصیاتمشرق وسطی

امام مہدی علیہ السلام Imam Mahdi(a.s)

استاد بدیع الزمان سعید نورسی(ر ح) سنّی عالمِ دین، ترکی

امام مہدی علیہ السلام Imam Mahdi(a.s)

استاد بدیع الزمان سعید نورسی(ر ح) سنّی عالمِ دین، ترکی

دوسرا اشارہ

اور وہ یہ کہ “امام مہدی علیہ السلام” کی نورانی جماعت “سفیانی” (دجّال) کی تحریب کار بدعت پرور حکومت کی اصلاح کرے گی اور سنتِ نبوی علیہ الصلوۃ والسلام کو ژندہ کرے گی۔ یعنی “سفیانی” کی قیادت جو رسالتِ محمدی علیہ الصلوۃ والسلام کے انکار کی نیّت سے عالمِ اسلام میں شریعتِ محمدی علیہ الصلوۃ والسلام کے انکار کی تگ و دو میں مصروف ہوگی ، وہ ” امام مہدی علیہ السلام” کی جماعت کی معجزانہ معنوی تلوار سے قتل ہوجائے گی اور اس کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
اسی طرح عیسائیوں کی غیّور و فدا کار جماعت جو کہ اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں “نصرانی مسلمان” کہا جائے، یہ جماعت عیسی علیہ السلام کے حقیقی دین اور اسلام کے حقائق کے درمیان مطابت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اور “دجّال” کی اس قیادت کو قتل کر دے گی جو عالمِ اسلام میں “الوہیت” کا انکار کرنے کی نیّت سے تہذیب و تمدّن اور انسانی مقدّات برباد کرتی اور انہیں پر اگندہ کرتی چلی جارہی ہوگی اور اس طرح یہ جماعت عیسی علیہ السلام قیادت میں اس دجّالی قیادت کے تار و پود بکھیر دے گی اور انسانیت کو اُلوہیت کے انکار سے بچانے گی۔
یہ راز بڑا طویل ہے اس لیے ہم یہاں مختصر سے اشارے کے ساتھ اِسی پر اکتفا کرتے ہیں، کیونکہ اس بارے میں دیگر کئی جگہوں پر تھوڑی بہت بحث ہو چکی ہے.

اُنتیسواں مکتوب، چھٹا اشارہ، مکتوبات، کلیاتِ رسائل نور

 

 

Imam Mahdi(a.s)

Badiuzzaman Said Nursi

Rasail Nur

ISLAMI DAWAT

 

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button