ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران اور پاکستان باہمی تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم

پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری اور اقتصادی میدانوں میں موجود صلاحیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بالخصوص بینکنگ کے شعبے میں برادرانہ تعلقات فروغ پائیں گے۔اس ملاقات میں عبدالحفیظ شیخ نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بالخصوص بینکنگ کے شعبے میں تہران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا پابند ہے۔اس ملاقات میں فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کی تازہ ترین صورت حال ، سرمایہ کاری کے مشترکہ مواقع سے استفادے اور تجارتی تعلقات کے فرورغ کی راہوں جائزہ لیا۔پاکستان میں ایران کے سفیر نے منگل کو اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر اسلام آباد میں علاقائی و عالمی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل تعاون کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، ترقیاتی اور تعمیراتی اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت پر آمادہ ہے ۔ایرانی سفیر نے یاد دہانی کرائی کہ ایران و پاکستان کے درمیان طویل سرحد اور مختلف قسم کی مصنوعات کے پیش نظر سرحدی منڈیوں کا قیام دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button