عراق میں ترکی کے غیر قانونی اڈے پر حملہ
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی عراق کے صوبے دہوک میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے «شیلادزی» پر تین راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔
اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔