حضرت فاطمہ معصومہ علیہا سلام کے روضۂ مبارک میں عراقی موکب زائرین کی مہمان نوازی کرتے نظر آئے!
ایران/ قم؛ کریمۂ اہلبیت، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے پیش نظر، آپ کے حرم مطہر میں مختلف مواکب زائرین کرام کی ضیافت و مہمان نوازی میں مصروف نظر آئے جن میں کئی موکب عراق سے آئے زائرین کرام کی جانب سے لگائے گئے تھے۔
ایران و عراق کے عوام کے درمیان ایمانی، اسلامی اور انسانی بنیادوں پر مضبوط رشتہ قائم ہے جو محبت اہلبیت علیہم السلام کے طفیل میں روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔دس ربیع الثانی سنہ ۲۰۱ ہجری کو حضرت کریمہ علیہا سلام نے قم میں وفات پائی۔
قابل غور نکتہ یہ کہ روضۂ حضرت معصومہ علیہا سلام میں لگے عراقی موکبوں پر ایسے بینر بھی لگے ہوئے دکھائی دئے جو دونوں اقوام کے بھائی چارے، یکجہتی، یگانگت اور آپسی قربت کی بخوبی عکاسی کر رہے تھے۔ بینرز پر لکھا ہوا تھا: ایران والعراق، لا یمن الفراق؛ یعنی ایران و عراق کے درمیان فراق اور جدائی نا ممکن ہے۔