ایرانمشرق وسطی

ایران نے برطانیہ کی قانون شکن کشتی کو ضبط کرکے دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ترکی کے ایک سیاسی تجزیہ نگار ضیا ترک پلماز کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی مزاحمت کے ہاتھوں امریکی سامراجی طاقت اور اس کے علاقائی اتحادیوں کوسخت ضرب پہنچی ہے اور ایران نے برطانیہ کی قانون شکن کشتی کو ضبط کرکے دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ترک تجزیہ نگار نے ایران اور برطانیہ کے درمیان تیل بردار کشتیوں کے تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ایران کی کشتی کوجبل الطارق میں غیر قانونی طریقہ سے ضبط کرکے تنازعہ کھڑا کیا ۔ برطانیہ کو جبل الطارق کے سمندر میں ایرانی کشتی کو متوقف کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔ جبکہ ایرانی نے برطانیہ کی قانون شکن تیل بردار کشتی کو ضـط کرکے ایک طرف برطانیہ کو تاریخی سبق سکھایا ہے اور دوسری طرف اپنی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا ۔ ترک تجزيہ نگار نے کہا کہ برطانیہ اس دور کو بھی 19 اور 20 ویں صدی سمجھ کر عالمی سمندر میں ڈاکہ ڈالنے اور ہر جگہ اپنی حکمرانی کو ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایران نے برطانیہ کو منہ توڑ جواب دیکر واضح کردیا ہے کہ اب وہ دور نہیں رہا جب برطانیہ ہر جگہ حکمرانی کرتا تھا۔

ترک تجزیہ نگار نے ایران کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی معاندانہ پالیسیوں کو ان کی درماندگی اور شکست کامظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر کاری ضرب وارد کی ہے اور آج ایران نے امریکہ کو دنیاميں بالکل تنہا کردیا ہے کوئی بھی ملک آج ایران کے بارے میں امریکہ کی پیروی کرنے کے لئے تیارنہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button