
شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک ملیشیاء کا سرغنہ ہاوال ریاض شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے النشوه فیلات میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔
شام کے مقامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں امریکہ کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہو جانے کی خبر دی ہے۔ تاہم امریکہ نے ابھی تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔