اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اپنےٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت گزشتہ سات دہائیوں سے شرمناک اور بے مثل جارحیت کر رہی ہے اور عالمی برادری 70 سال سے فلسطینیوں کے قتل عام، جارحیت ، زیادتی ، جرم ، لوٹ مار اور نسل کشی کے سامنے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ29 نومبر 1947 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی تقسیم سے متعلق غیر منصفانہ قرار داد کو پاس اور اسے منظور کیا۔اس قرارداد کے مطابق ، فلسطین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور جنرل اسمبلی نے یہودی حکومت کے قیام کے لئے اس کا ایک حصہ اور فلسطین کی حکومت کے لئے ایک اور حصہ پر غور کیا تھا، مگر صہیونیوں نے مئی 1948 میں فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کر لیا اور فلسطین کے خودمختار ملک بننے کے عمل کو روک دیا۔ جس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 29 نومبر 1977کو فلسطین سے یکجہتی کے عالمی دن کا اعلان کیا۔