پاکستان نے پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی مارکیٹ کا افتتاح کیا.
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی مارکیٹ بنانے کا فیصلہ اتوار کے روزپاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس میں ہوا تھا.
پاکستان کے شہرو کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی نے کل کہا تھا کہ ایران اور پاکستان کے مابین سرحدی علاقے میرجاوہ مشترکہ اقتصادی مارکیٹ کا جلد افتتاح ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران 22ویں مشترکہ سرحدی کمیشن کا انعقاد کیا گیا. اس اجلاس میں انسداد دہشتگردی پر مشترکہ اقدامات، معلومات کا تبادلہ، تجارت میں اضافے اور بارڈر سیکورٹی امور پر اہم فیصلے کئے گئے اور اس کے علاوہ دونوں ممالک نے مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مزید موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا.