افریقہایرانمشرق وسطی

تہران میں آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں مظاہرہ

ایرانی ڈاکٹروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے مظاہرہ کرکے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی سے یکجہتی کا اظہار کیا

یہ مظاہرہ ان خبروں کے بعد کیا گیا ہے کہ جیل میں آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حالت تشویشناک ہے اور حکومت نائیجیریا ان کے علاج کی اجازت نہیں دے رہی۔تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں ڈاکٹروں اور صحافیوں کے علاوہ وکلا کے نمائندوں نیز یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کے طلبانے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ ابراہیم زکزکی تصاویر اٹھا رکھیں تھی اور وہ بحرین اور نائیجیریا کی صورتحال اور ان ملکوں میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ سن دوہزار پندرہ سے جیل میں بند ہیں اور ان کی جسمانی حالت خراب ہونے کے باجود ڈاکٹروں کو ان تک رسائی فراہم نہیں کی جارہی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button