ایرانمشرق وسطی

ایران کی نظر مستقبل پر، سید عباس عراقچی

ایران کے نائـب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی نظر مستقبل پر تاہم ماضی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ایران کے نائـب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اتوار کے روز افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایرانی سفارتکاروں کی جائے شہادت کی تصاویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے کہ شہدا کے خون نے تمام ایرانیوں کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔

آٹھ اگست سن انیس سو اٹھانوے کو شمالی افغانستان کے صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف پر طالبان کے قبضے کے بعد اس شہر میں ایران کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے میں آٹھ ایرانی سفارت کار اور ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کا ایک نامہ نگار شہید ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہفتے کے روز کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں انھیں قیام امن سے متعلق ایران کی کوششوں سے باخبر کیا۔

کابل کے ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بین افغانی مذاکرات کے حوالے سے تہران کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایران افغانستان میں قیام امن کے لیے حکومت افغانستان کی سرکردگی میں افغانیوں کے درمیان مذاکرات کا خواہاں ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کابل میں اپنے قیام کے دوران افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button