اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے دشمن ، ایران کی پیشرفت کو روکنے پر قادر نہیں ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل حاتمی نے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں نئے سال کے منصوبے پیش کئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے دشمن ، ایران کی پیشرفت کو روکنے پر قادر نہیں ہیں۔ اس ملاقات میں جنرل حاتمی نے وزارت دفاع میں ہونے والی ترقیات کے بارے میں صدر کو آگاہ کیا اور نئے سال کے دفاعی منصوبے پیش کئے۔ صدر حسن روحانی نے دفاعی امور کے سلسلے میں ایرانی مسلح افواج کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ایرانی مسلح افواج کی پیشرفت اور ترقی کو روک نہیں سکتی ۔ صدر حسن روحانی نے وزیر دفاع جنرل حاتمی پر زوردیا کہ وہ دفاعی امور کی پیشرفت میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروی کار لائیں۔ اور کسی بھی تلاش و کوشش سے دریغ نہ کریں۔۔