دنیاایرانلبنانمشرق وسطییمن

ایران اور حزب اللہ نے ’انصار اللہِ یمن‘ سے اپنی حمایت کا اعلان کیا

امریکہ از خود کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور اُس نے غاصب صیہونی ٹولے کے دباؤ میں آکر کام یمن کی تحریک انصار اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ بات یمن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہی۔

ذرائع کے مطابق یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو نے گزشتہ روز ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ از خود کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور اُس نے صہیونی دباؤ کے پیش نظر انصار اللہ کو دہشتگرد قرار دیا ہے جبکہ یمن میں جاری مذاکرات کی ایک فریق یہی تنظیم ہے۔

سفیر ایران نے مزید لکھا کہ صیہونی ٹولے کو یمن کا امن و اماں منظور نہیں ہے مگر یمنی اور علاقائی اقوام تحریک انصار اللہ سے اپنی مزید حمایت کا اظہار کر کے اسے حیران کر دیں گے۔

اُدھر حزب اللہ لبنان نے بھی امریکہ کے مذکورہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یمن کی تحریک انصار اللہ سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ تحریک انصار اللہ اور اسکے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی اور انکے مجاہد بھائیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک مجرمانہ اقدام ہے جس کا مقصد یمنی عوام کے بلند حوصلے کو کمزور بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button