گذشتہ ایک سال میں ایک لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیت میں جاں بحق
یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی امریکی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ یمنی بچے جاں بحق ہوگئے
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق یمن کے وزیرصحت طہ المتوکل نے منگل کو صنعا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا یمن کے پچاس فیصد طبی مراکز اور اسپتال تباہ ہوچکے ہیں اور جبکہ اسپتالوں میں ستانوے فیصد مشینیں اور طبی وسائل وآلات یا تو خراب ہوچکے ہیں یا اپنی افادیت کھوتے جارہے ہیں – انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے سعودی اتحاد طبی وسائل و آلات یمن نہیں پہنچنے دے رہے ہیں کہا کہ یمن میں اقوام متحدہ کا انسانی رول اس ادارے کی ذمہ داری کے مطابق نہیں ہے –
یمن کے وزیرصحت کا کہنا ہے کہ دوہزار انیس میں یمن کے لئے طبی وسائل و ساز وسامان کے لحاظ سے یہ سال اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے لئے امتحان کا سال قرار پائے گا –