ایرانمشرق وسطی

ایٹمی ٹیکنالوجی کا فروغ ایران کا ناقابل انکار حق ہے، علی اکبر صالحی

ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی کا فروغ ایران کا ناقابل انکار حق ہے۔

فرانسیسی جریدے لے فیگارو میں لکھے گئے ایک مقالے میں ڈاکٹرعلی اکبرصالحی کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو ایرانی عوام کے خلاف غیر انسانی پابندیوں کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔
ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور یورپی ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پرعمل نہ کیے جانے کا تفصیل سے ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی شق چھبیس اور چھتیس کے تحت مقابل فریق کی عہد شکنی کے جواب میں، اس معاہدے کے بعض حصوں پرعملدرآمد روک دیا ہے۔
ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تہران کو امریکہ کے وعدوں پر ذرہ برابر بھی اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اور بلاشبہ ایران بھی اس صورتحال کو برداشت نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button