پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور ایٹمی ہتھیار صرف جنگ روکنے کی نوعیت کے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فوجی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی توانائی، دفاعی نوعیت کی ہے اور اسلام آباد کا خیال ہے کہ ایٹمی طاقت، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کے وقوع پذیر ہونے کو روکنے کا کردار ادا کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔