ایشیاپاکستانکشمیر

پاکستان: یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیاں اور مظاہرے

پاکستان میں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں، جلسے اور تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ اس روز پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

حکومت پاکستان نے یوم کشمیر کے موقع پر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، اس ملک کے زیر انتظام کشمیراور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کےصدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا دوغلہ پن شکوک و شبہات ابھار رہا ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق بیانات پر کشمیریوں کا بھروسہ کم ہوتا جارہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کا جذبہ بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز 5 فروری 1990ء سے کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال باقاعدگی سے یہ دن منایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button