ایشیا

بنگلا دیش میں سخت سکیورٹی کے دوران پولنگ

بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کی حسینہ واجدکا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی زیرقیادت قائم اتحادسےمقابلہ ہے، وہ چوتھی بار وزارت عظمیٰ کاعہدہ حاصل کرنے کی دوڑمیں شامل ہیں ۔

3سونشستوں والی پارلیمان میں حسینہ واجدکوچوتھی بارحکومت بنانےکیلیے151سیٹیں درکار ہیں۔

عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے 6لاکھ اہلکارتعینات کئے گئے ہیں،مختلف شہروں میں ہفتےکی شام سےموبائل فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

اس سے قبل پُرتشدد انتخابی مہم میں حکومت پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آتے رہے ۔ اپوزیش کا کہنا ہے کہ انتخابات کااعلان کیےجانےکےبعدسےاپوزیشن کے15ہزارسےزائد کارکن گرفتار ہو چکےہیں جبکہ بنگلادیش میں اپوزیشن کے17رہنماؤں کوعدالتوں کی جانب سےنااہل قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button