اقتصادی

جاپان نے ایران سے تیل کی دوبارہ خریداری کا باضابطہ آغاز کردیا

چین، جنوبی کوریا، ہندوستان اور ترکی کے بعد اب جاپان نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی دوبارہ خریداری کا باضابطہ آغاز کردیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے سوشل میڈیا میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلد تیل اور دیگر وسائل سے حاصل ہونے والی اربوں ڈالر کی آمدنی غیرملکی بینکوں میں جمع ہوں گی جس کو جلد ملک کی معیشت میں شامل کیا جائے گا.

عبدالناصر ہمتی نے کہا کہ مرکزی بینک اور ایکسپورٹرز کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے بعد ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات کو بھی فروغ دیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اندرونی اور بیرونی عناصر کرنسی مارکیٹ اور ملکی معیشت کے خلاف مایوسی پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم تمام حالات معمول کے مطابق ہیں اور مرکزی بینک اس حوالے سے اپنا کردار ادا کررہا ہے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button