انسانی حقوقشاممشرق وسطی

شام میں دیرالزور پر امریکی اتحاد کا حملہ

مشرقی شام کے مضافاتی علاقے پر امریکی اتحاد کے حملے میں ایک ہی گھرانے کے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے الباغوز پر شدید بمباری کی۔
امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ ہفتوں کے دوران دیرالزور کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں ممنوعہ ہتھیار منجملہ فاسفورس بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔
حکومت شام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام بارہا ارسال کئے جانے والے اپنے مراسلوں میں شام پر امریکی اتحاد کی جارحیت بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق و شام میں امریکی اتحاد کے حملوں کی نگرانی کرنے والے گروپ کے اعلان کے مطابق عراق و شام پر دو ہزار چودہ سے اب تک امریکی اتحاد کے حملوں میں پانچ ہزار سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button