اقتصادیایرانمشرق وسطی

سویڈن، ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں کوشاں

عراقچی نے ایران اور سویڈن کے مابین سیاسی ڈائیلاگ کے چوتھے دور کے موقع پر اسٹاک ہوم میں سویڈش وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔

سویڈن کی خاتون وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم نے ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک بشمول سویڈن اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔

سویڈن کی وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی علیحدگی کے باوجود یورپی ممالک بشمول سویڈن اس معاہدے کے تحفظ کے حامی ہیں۔

مارگوٹ والسٹروم نے سویڈن کی میزبانی میں یمنی گروہوں کے درمیان منعقدہ مذاکرات سے متعلق ایران کے تعمیری کردار کو سراہا اور اس حوالے سے ایران کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس موقع پر سید عباس عراقچی نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں مزید عملی اقدامات اٹھائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button