یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے مجازہ میں کارروائی کرکے تین علاقوں سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا اور کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
المسیرہ کے مطابق یمنی فوج نے اسی طرح عسیر میں علب گذرگاہ کے اطراف میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیش قدمی کو روک دیا۔
اس کارروائی میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں واقع السدیس میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنا کر کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
جیزان کے علاقے کوہ قیس میں بھی سعودی اتحاد کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا گیا۔
دوسری جانب یمن کے صوبے البیضا کے علاقے الحازمیہ میں یمنی فوج کی گولہ باری میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔