مشرق وسطییمن

جنوبی سعودی عرب پر یمنی فوج کے جوابی حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان کے علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور انصاراللہ کی عوامی فورس کے شوٹروں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمنی شوٹروں نے جیزان کے مشعل فوجی ٹھکانے میں دو فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب یمنی فوج نے مشل پر شدید کولہ باری کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج نے ہفتے کے روز بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے عاکفہ میں سعودی فوجی ٹھکانے کو زلزال ایک قسم کے میزائل سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھے ہو چکے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ تاہم یمن کے تمام تر محاصر کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یمن کی جنگ، سعودی سرحدوں کے اندر بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button