مشرق وسطییمن

جنگ یمن میں امریکا کے باوردی دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف

میڈیا ذرائع نے یمن کی تحریک انصاراللہ کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صوبہ شبوہ کے گورنر نے امریکی دہشت گردوں کو یمن تک لانے میں سعودی اتحاد کی مذمت کی ہے۔ احمد بن الحسن نے کہا کہ یمن میں امریکی دہشت گردوں کی آمد سعودی اتحاد کی پیشانی پر ایک بد نما داغ اور اس بات کی دلیل ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں سے جاری سعودی جنگ کے پسِ پردہ امریکہ کا ہاتھ رہا ہے۔

شبوہ کے گورنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے بلحاف بندرگاہ پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا آنا درحقیقت ایک نرم جارحیت ہے اور آج دہشت گردی سے مقابلے کی اصطلاح ایک سیاسی حربے میں تبدیل ہو چکی ہے اور اس کے ذریعے جارح ممالک دہشت گرد گروہوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کر رہے ہیں۔

انصاراللہ کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک سو دس امریکی جنوبی یمن کی بلحاف بندرگاہ میں داخل ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے مقبوضہ علاقوں میں امریکی سرگرمیوں کا مقصد یمن میں امریکہ کی ممکنہ مداخلت اور اسکے فوجی اڈے کی تعمیر کے لئے زمین ہموار کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button