ایشیاپاکستانہندوستان

ایل او سی پرکلسٹر بم حملوں کا مسئلہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط

پاکستان کے وزیر خارجہ کے خط کو سلامتی کونسل کے اراکین تک پہنچا دیا گیا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے ہندوستان پر کلسٹر بم حملوں کے الزام کے بعد اس ملک کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط لکھا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خط میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی تشویشناک صورتحال، ہندوستان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے متعلق لکھا گیا۔

ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خط میں ہندوستان کی جانب سے کشمیر کا اسٹیٹس بدلنے کی کوشش پر تشویس کا اظہار کیا گیا، کشمیر کی حیثیت بدلنے کی کوشش سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی حیثیت بدلے جانے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ امن کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button