عراقمشرق وسطی

حشد الشعبی نے عراق کو بہت بڑے خطرے سے بچا لیا

عراق کے صدر برہم صالح نے عراق کے تحفظ کے سلسلے میں حشد الشعبی ( رضاکار فورس ) کے اہم اور مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی نے عراق کو بہت بڑے خطرے سے بچا لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے عراق کے تحفظ کے سلسلے میں حشد الشعبی ( رضاکار فورس ) کے اہم اور مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی نے عراق کو بہت بڑے خطرے سے بچا لیا۔

برہم صالح نے کہا کہ جب داعش کا موصل پر قبضہ ہوگیا تھا اور بغداد کو خطرات لاحق ہوگئے، اس وقت آیت اللہ سیستانی نے فتوی صادر کیا اور ان کے فتوے کے بعد عراقی جوانوں نے ملک کو بچانے کے لئے حرکت کا آغاز کیا۔ برہم صالح نے سعودی عرب اور عراق کے تعلقات میں توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی عنقریب سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button