امام خامنہ ایاہل بیتایراندنیاسیرت نبیمثالی شخصیاتمشرق وسطییورپ

حضرت عیسی کی حقیقی پیروی عدل و انصاف کی راہ اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے: رہبر انقلاب اسلامی

آج پچیس دسمبر نبی خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے اور دنیا ، بالخصوص عیسائی برادری بڑی دھوم دھام سے کرسمس کے جشن منا رہی ہے۔ اسی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت اور کرسمس کے پیش نظر رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صحیح معنوں میں پیروی تبھی ممکن ہے جب راہ عدل و انصاف کو اپناتے ہوئے دنیا کی ظالم قوتوں سے اظہار بیزاری کیا جائے۔رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے ٹوئیٹر پیج پر آیا ہے کہ آج دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو نبی خدا عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکار ہونے کا دعوا کرتے ہیں مگر عملی طور پر انہوں نے کوئی اور راہ اپنا رکھی ہے۔پیغام میں مزید آیا ہے کہ خدا کی عبادت و پرستش اور زمانے کے فراعین اور ظالموں سے مقابلہ ابن مریم حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات میں شمار ہوتا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام جنہیں قرآن کریم نے روح اللہ کے نام سے یاد کیا ہے،جناب مریم بنت عمران کے فرزند ہیں اور یہودیوں کی مقدس کتاب توریت کی قرآن کریم کے مطابق آپ نے اپنے بعد آنے والے آخری نبی خدا، حضرت محمد کے آنے کی بشارت دنیا والوں کو دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button