ایرانایشیادنیامشرق وسطییورپ

امریکہ کے نو منتخب حکام کو سمجھنا ہوگا کہ دنیا امریکی پالیسیوں سے تنگ آ چکی ہے: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اچھی ہمسائگی کی تقویت اور اعتماد کا قیام تہران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آن لائن سربراہی اجلاس سے صدر حسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے ایران کو مغربی ایشیا کی اہم مواصلاتی شاہراہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس مواصلاتی شاہراہ کے ذریعے خطے اور خاص طور سے شنگھائی تعاون تنظیم کے بیشتر رکن ملکوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔

حسن روحانی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں کو ضروری قرار دیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اپنے تجربات تنظیم کے رکن ملکوں کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button