
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب کے مشرقی علاقہ میں ایک بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ حلب کے شہر الباب میں ہوا ہے ۔ المیادین کے مطابق اس دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔