ایرانمشرق وسطی

ایرانی قوم دشمنوں کو شکست دینے کا ہنر جانتی ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے بدھ کو تہران میں اپنےایک بیان میں کہا کہ دشمن کوشش کررہا ہے کہ ایران کے رول ماڈل ہونے کے نظریے کا راستہ روکے جس میں انسانوں کی عزت و شرف ، انصاف ، اخلاق ، معنویت اور ترقی و رفاہ کو پیش کیا گیا ہے – انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب آزاد، مقتدر ، خود مختار نیز سامراجی طاقتوں سے وابستہ ہوئے بغیر ایک نظام کو معرض وجود میں لانے کے لئے برپا ہوا تھا تاکہ وہ مسلمان معاشروں کی سیاسی، اقتصادی، ثقافتی ، سماجی اور دفاعی حیات کے میدانوں میں اسلام کو پوری طرح مجسم کرے –

پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سامراجی طاقتوں کے زوال کے آثار اب نمایاں ہونے لگے ہیں اور ان کی نابودی کا عمل شروع ہوچکا ہے کہا کہ دشمن کوشش کررہا ہے کہ علم وسائنس کے راستے کو مسدود اور تعمیر و ترقی کے عمل کو ناکام بنا کر ایران اسلامی کو ایک محتاج ملک بنا دے لیکن وہ اپنا یہ مقصد کبھی بھی حاصل نہیں کرپائےگا –

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے ایرانی عوام اور دنیا کی دیگر مسلم اقوام کے ذریعے اربعین حسینی کے ملین مارچ کے شاندار اور تاریخی انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اربعین، اسلامی استقامت اور دشمنوں کی شکست کی علامت ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button