ایرانمشرق وسطی

خلیج فارس کی سلامتی پر ایران کی تاکید

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ وہ علاقائی ملکوں کے تعاون سے خلیج فارس کی سلامتی کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈرعلی رضا تنگسیری نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں اغیار کی موجودگی کو سکیورٹی کی صورتحال کے خراب ہونے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک مشترکہ مشقوں اور ہم آھنگی کے ذریعے اس علاقے کی سکیورٹی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اپنے مسلمان بھائیوں سے دوستی اوربھائی چارہ چاہتا ہے لیکن بد قسمتی سے بعض ملکوں کے حکمران اغیار سے وابستہ ہو چکے ہیں۔

علی رضا تنگسیری نے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ایران قریب سے اس صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور اغیار کی موجودگی پر اس کی کڑی نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی کی تیز رفتار کشتیوں کو نئے مواصلاتی اور دفاعی نظام سے لیس کردیا جائے گا جن کی مدد سے یہ کشتیاں ریڈار نظام پر نظر نہیں آئیں گی ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button