افریقہایشیادنیامشرق وسطییورپ

دنیا بھر میں کورونا کا قہرجاری، 2 لاکھ 12 ہزار ہلاکتیں

عالمی میڈیا کے مطابق اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 422 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 23 ہزار 521 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 126 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 758 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 92 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 149 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 26 ہزار 977 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 99 ہزار 414 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 293 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 842 ہو گئے۔

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں اب تک کورونا انفیکشن کے 66 ہزار سے زائد معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں کورونا انفیکشن کے 4613 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 66501 ہو گئی ہے۔

برازیل میں کورونا انفیکشن سے ایک دن 338 اموات ہونے کی وجہ سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4543 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 794 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 87 ہزار 147 ہو چکی ہے۔

اسرائیل کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 112 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15555 ہو گئی ہے۔
اسرائیل میں اس وبا سے اب تک 204 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 900 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 12 ہزار 261 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 144 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 811 تک جا پہنچی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس سے91 ہزار 472 افراد متاثر ہوئے جن میں سے خدا کے فضل و کرم سے 70 ہزار 933 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 5 ہزار 806 افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button