ایرانمشرق وسطی

دفاع وطن میں عیسائی برادری کے کردار کی تعریف

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے دفاع وطن کے حوالے سے ملک کی ارمنی عیسائی برادری کی قربانیوں کو قابل قدر قرار دیا ہے۔

نئے عیسوی سال کے آغاز پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی دفاع وطن کے لیے قربانی دینے والے عیسائی شہید، الفرڈ گبری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو تحائف پیش کیے۔
شہید الفرڈ گبری کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ملک کی عیسائی برادری نے اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطن کا دفاع کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ بیٹے کا جدا ہو جانا آسان نہیں تاہم آپ کے بیٹے نے وطن کی راہ میں اپنی جان نثار کی ہے اور اسی چیز نے اس جدائی کو آپ کے لیے قابل تحمل بنا دیا ہے۔
صدر ایران نے عیسائی بھائیوں کے لیے خیر و برکت کے سال کی دعا کرتے ہوئے شہید الفرڈ گبی کے اہل خانہ کو نئے عیسوی سال کی مبارک باد بھی پیش کی۔
قابل ذکر ہے کہ بیس سالہ شہید الفرڈ گبری سن انیس سو اکیانوے میں مغربی ایران کے صوبے گیلان غرب میں دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button