پاکستانی سیاستداں اور سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مالی حمایت کی وجہ سے ہی علاقے میں دہشت گرد گروہ اپنی کارروائیاں انجام دیتے ہیں
پاکستانی سیاستداں اور سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے ارنا سے گفتگو کے دوران ایران جنوب مشرقی شہر زاہدان کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو سعودی عرب مالی مدد دے رہا ہے اور اسی وجہ سے ان گروہوں نے علاقے کو اپنی جولانگاہ میں تبدیل کردیا ہے – انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ اور ان کے سرپرستوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہئے ۔ پاکستانی سیاستداں طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستا کی ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون سرحدوں پر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کا بہترین راستہ ہے – انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی سرحدی علاقے میں جو دہشت گرد گروہ اپنا اڈہ بنائے ہوئے ہیں وہ انتہائی بدترین دہشت گرد گروہ ہیں اور انہیں کسی بھی طرح کی چھوٹ نہیں دینی چاہئے