ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران کے وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

جمعے کے روز ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان رابطوں کے قیام کی تجویز کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ چابہار اور گوادر کو ایک دوسرے سے جوڑ کر باہمی گنجائشوں ‎سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے حالیہ دورہ ایران کا ذکر کرتے ہوئے اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ کو ضروری قرار دیا۔ پاکستان کے وزیر ا‏عظم نے خطے کی سلامتی کے لیے علاقائی ممالک اور خاص طور سے اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون کو اتنہائی اہم اور ضروری قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button