مشرق وسطییمن

سعودی اتحاد نےیمن کا 120 ملین بیرل تیل ہتھیا لیا: عبدالملک الحوثی

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے صدر عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کا 120 ملین بیرل تیل ہتھیا لیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کل یمن میں عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی اتحاد کے یمن پر حملوں کے جارحین کیلئے سخت اور ناگوار نتائج سامنے آئیں گے۔

عبدالملک الحوثی نے عراق اور لبنان کی صورتحال پر امریکہ اور اسرائیل کی خوشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا بھیانک اور ناپاک چہرہ مزید نمایاں ہوگیا ہے اور امت مسلمہ کو ایسے حالات پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے جو امریکہ اور اسرائیل کی خوشحالی کا باعث بنیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے یمن کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ اور تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

عبدالملک الحوثی نےکہا کہ سعودی اتحاد کو یمن کا محاصرہ ختم کرکے جنگ کو بند کرنا چاہئیے ورنہ جنگ جاری رہنے سے ہماری فوجی طاقت اور قوت میں اضافہ ہوگا اور ہم دشمن پر مہلک ضربیں وارد کریں گے جو ہمارا جائز حق بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button