المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے أبواب الحدید علاقے میں یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی کارروائی میں درجنوں سعودی اتحاد کے آلہ کار فوجی ہلاک ہوگئے اور سعودی فوجی ساز و سامان تباہ ہوگیا
اسی طرح جیزان میں بھی ایک سعودی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ نجران میں یمن کی فوج نے کئی سعودی اتحاد کے فوجیوں کو ہلاک کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔