انسانی حقوقعربمشرق وسطییمن

سعودی جیل سے یمنی بچی کی ایک سال بعد رہائی

یمن کی معصوم بچی بثینه الریمی جو ہیومن آئی( human eye) سے مشہور ہوئی تھی کل ایک سال کے بعد سعودی عرب کی جیل سے قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے بعد رہا ہوئی۔

یمن کی معصوم بچی بثینه الریمی کل جمعہ کی صبح سعودی جیل سے رہا ہونے کے بعد اپے چچا کے اہل خانہ کے ساتھ صنعاء چلی گئی۔

بثینه الریمی اپنے اہلخانہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی جانب سے 25 اگست 2017 کو ہونے والے حملے میں بچ جانے والی واحد بچی تھی ۔ اس حملے میں بثینه الریمی کے والد ،والدہ اور 5 بھائی شہید ہوئے تھے تاہم بثینه الریمی ملبے تلے دب گئی تھی اور جب اسے ملبے کے نیچے سے نکالا گیا تو وہ اپنی آنکھیں کھولنے کی کوشش کر رہی تھی اسی وجہ سے وہ ہیومن آئی( human eye) سے مشہور ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button