عربمشرق وسطی

سعودی عرب میں 37 افراد کے سر قلم کئے جانے پر امریکی خاموشی کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب میں 37 افراد کے سر قلم کئے جانےاور سعودی جارحیت پر امریکی خاموشی کی مذمت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایک صحافی کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے سے چشم پوشی کے بعد ایک ہی دن میں سعودی عرب میں 37 افراد کے سر تن سے جدا کرنے پر ٹرمپ حکومت نے کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل نہیں دکھایا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ۔ جان بولٹن کی ٹیم میں شامل، بن سلمان، بن زاید اور نیتن یاہو کو ہرقسم کے مجرمانہ جرائم انجام دینے کی کھلی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کل 37 سعودی شہریوں پر نام نہاد دہشتگردی کا الزام عائد کیا تھا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2018 میں 149 افراد کو پھانسی دی گئی۔ سعودی عرب دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں موت کی سزا پر سر تن سے جدا کیا جاتاہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button