یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقوں نجران اور عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملے اور شدید گولہ باری کی۔
یمنی فوج کے جوابی حملے میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جیزان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے سعودی جارحین کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔یمن کے محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ یمن میں جنگ کو ختم کرانے کے لئے اب تک کئی بار کوششیں ہو چکی ہیں لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امن کی کوشش ہر بار ناکام ثابت ہوئی ہے-سعود ی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جن میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے بے گھر ہو چکے ہیں-ان حملوں کی وجہ سے یمن کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو چکی ہیں-