دنیا

سلامتی کونسل اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات بند کرائے، عرب لیگ کا مطالبہ

عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مظالم فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے اختتامی بیان میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں اسرائیل کے اقدامات کو تمام عالمی قوانین، انسانی اصولوں اور بین الاقوامی معاہدوں کے منافی قرار دیا گیا ہے۔
عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات اور جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرائے۔
قاہرہ میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس میں برازیل اور آسٹریلیا کو اپنے سفارت خانوں کی بیت المقدس منتقلی سے روکنے کی غرض سے تنظیم کے وفود بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button